چین میں بچوں سے جرائم کے واقعات میں مسلسل9ویں سال کمی

چین میں بچوں سے جرائم کے واقعات میں مسلسل9ویں سال کمی
چین میں بچوں سے جرائم کے واقعات میں مسلسل9ویں سال کمی

  


بیجنگ(آئی این پی)چین میں مسلسل 9ویں سال بچوں کے جرائم کے واقعات میں کمی آئی ہے اور کم سطح پر رہے ہیں یہ بات نے بتائی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے بارے میں کام کرنے والی ایک ٹیم کا کہناہے کہ نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے جنھیں انتہائی مذہبی خیالات، منشیات اور سائبر جرائم کی وجہ سے نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔یہ ٹیم اشتراکی بنیادی اقدار اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دے گی۔ سکولوں، خاندانوں اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر انسداد منشیا ت کے سسٹمز کو بہتر بنائے گی اور منشیات اور آن لائن جرائم کامقابلہ کرنے کے لیے انٹرنیٹ کو صاف کریگی۔ٹیم کے ایک اہلکار چن شیاؤ جن نے کہا کہ دیہی علاقوں کے یتیم بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے بعض نوجوان فحاشی، کماربازی،منشیا ت کے استعمال اغوا میں ملوث ہوجاتے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...