مختصر فارمیٹ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہورہے ہیں:سرفراز احمد

مختصر فارمیٹ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہورہے ہیں:سرفراز احمد
مختصر فارمیٹ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہورہے ہیں:سرفراز احمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہاہے کہ مختصر فارمیٹ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہورہے ہیں،پی ایس ایل سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی.

 کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے مزید 3میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے اور امید ہے اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مزید راستے کھلیں گے۔سرفراز احمد نے ٹی ٹین اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہتات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔قومی کپتان نے  قصور کی ننھی  پری زینب قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت ملنے سے ایسے بدکردار لوگوں کو نشان عبرت بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید : کھیل