اسرائیل کے ساتھ بحری حدود کے تعین میں امریکی ثالثی قبول نہیں:لبنان 

اسرائیل کے ساتھ بحری حدود کے تعین میں امریکی ثالثی قبول نہیں:لبنان 
اسرائیل کے ساتھ بحری حدود کے تعین میں امریکی ثالثی قبول نہیں:لبنان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (یو این پی)لبنانی حکومت نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے تنازع میں اسرائیل کو ثالث تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی سپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کا تعین اپریل 1996 کے معاہدے کے تحت ہی ہونا چاہیے۔ امریکا کی زیرنگرانی اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کا کوئی فارمولہ قابل قبول نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے اپریل 1996 میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ملک سمندری حدود کے تعین کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں گے جو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی دونوں ملکوں کے درمیان سمندری حدود کا تعین کرے گی جبکہ اس کمیٹی میں امریکا اور فرانس کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں