چوہدری نثار پارٹی کے سینر رہنما،نجی محفلوں میں کی جانے والی باتیں عوام میں کرجاتے: شاہد خاقان عباسی

چوہدری نثار پارٹی کے سینر رہنما،نجی محفلوں میں کی جانے والی باتیں عوام میں ...
چوہدری نثار پارٹی کے سینر رہنما،نجی محفلوں میں کی جانے والی باتیں عوام میں کرجاتے: شاہد خاقان عباسی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ نواز کے سینر رہنما ہیں تاہم وہ کچھ باتیں ایسی کرجاتے ہیں جو انہیں نجی محفلو ں میں کرنی چاہیئیں عوام میں نہیں، آئین میں ترمیم کوئی جماعت اکیلے نہیں کرسکتی پھر چاہیں وہ اکثریت میں ہی کیوں نہ ہو، ترامیم اتفاق رائے سے ہی کی جاتی ہیں

نجی چینل ”جیو نیوز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی کارکردگی اور بیانیے کی بنیاد پر انتخابات میں کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے کہ صرف پنجاب حکومت کامیاب ہے، پنجاب کے علاوہ دیگر صوبے اپنے معاملات نہیں چلاسکے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کبھی وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں تھی، وزیراعظم بننے کا امیدوار نہ پہلے تھا اور نہ اب ہوں، ہر اچھے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، جو لوگ روز جماعتیں بدلتے ہیں ان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھا۔شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم متفقہ طور پر کی گئی اب اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے، ترمیم کے بعد صوبوں کو کارکردگی دکھانا پڑے گی اور جو نہیں دکھا پائے گا وہ ناکام ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رائے کی مجھے کوئی پروا نہیں، وہ نہ اسمبلی آتے نہیں اور نہ انہوں نے مجھے ووٹ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہ کر ایئرلائن چلانا ناممکن ہے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں پی آئی کی نجکاری کردیں، ہم ہر سال ایئرلائن پر 40 ارب روپے ضائع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہمارے لیڈر ہیں، مریم نواز کی لیڈرشپ ماننے کا سوال کبھی سامنے نہیں آیا، ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں اور نہ ہی وہ اسمبلی کی رکن ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزارت سنبھالے سات ماہ ہوگئے ہیں، نہ کبھی نواز شریف نے فون کرکے کوئی کام کرنے یا نہ کرنے کو کہا اور نہ کسی اور نے فون کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پارٹی کے صوبائی صدر ہیں لیکن عوام جس لیڈر کو پہچانتے ہیں وہ نواز شریف ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کی حکومت میں کوئی ریڈ لائن نہیں، صرف ایک ہی ریڈ لائن ہے وہ ہے آئین۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ان کو جانتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ٹاکرے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔2018 انتخابات میں وزیراعظم کے منصب کے امیدوار ہونے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ان سے انتخابات کے بعد کیا جائے کیوں کہ بطور وزیراعظم وہ اس کرسی پر بیٹھ کر جواب نہیں دینا چاہتے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...