جمعیت علمائے اسلام نے حیدر آباد میں پنڈال سجا لیا ،ہزاروں پر جوش کارکنوں کی شرکت،فضل الرحمن کے خطاب کا بے تابی سے انتظار

جمعیت علمائے اسلام نے حیدر آباد میں پنڈال سجا لیا ،ہزاروں پر جوش کارکنوں کی ...
جمعیت علمائے اسلام نے حیدر آباد میں پنڈال سجا لیا ،ہزاروں پر جوش کارکنوں کی شرکت،فضل الرحمن کے خطاب کا بے تابی سے انتظار

  


حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام حیدر آباد میں ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ جاری ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں ،مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی کے دیگر  مرکزی قائدین سٹیج پر موجود ہیں جبکہ مختلف مقررین کی تقاریر کا سلسلہ جاری ہے ،کانفرنس میں شریک ہزاروں افراد کا جذبہ انتہائی دیدنی ہے اور فلگ شگاف  نعروں کی گونج سے کارکنوں کے جوش و خروش کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام حیدر آباد میں ’’اسلام زندہ باد کانفرنس ‘‘ پورے تزک و احتشام کے ساتھ جاری ہے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے حیدر آباد میں طاقت کے عظیم الشان مظاہرے نے مخالفین کو پریشان کر دیا ہے جبکہ کارکنو ں کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے اور ہزاروں افراد مولانا فضل الرحمن کے خطاب کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی کے مرکزی قائدین پنڈال میں بنائے گئے بڑے سٹیج پر پہنچ چکے ہیں جبکہ مختلف مقررین کا وقفے وقفے سے خطاب جاری ہے ،اس موقع پر جے یو آئی کے ترانوں سے بھی کارکنوں کے جوش کو گرمایا جا رہا ہے ۔ 

مزید : قومی


loading...