نیٹو سربراہ کا یوکرائن کے لیے اقوام متحدہ کے مشن پر شکوک و شبہات کا اظہار

نیٹو سربراہ کا یوکرائن کے لیے اقوام متحدہ کے مشن پر شکوک و شبہات کا اظہار
نیٹو سربراہ کا یوکرائن کے لیے اقوام متحدہ کے مشن پر شکوک و شبہات کا اظہار

  


برسلز(این این آئی)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس سٹولٹن برگ نے یوکرائن میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی تعیناتی کے امکانات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں سٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرائن کے مشرقی حصوں میں قیام امن کی بابت پیش رفت جمود کا شکار ہے۔ اس سے قبل جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابریل نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس تجویز کا ذکر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مشرقی یوکرائن میں اقوام متحدہ کا امن مشن تعینات کیا جانا چاہیے۔ گابریل کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی مشن تعینات ہوتا ہے اور اپنا کام کامیابی سے کرتا ہے، تو روس پر عائد یورپی پابندیوں میں نرمی کا آغاز ممکن ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...