مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، چھکوں کی سنچری بھی مکمل

مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے ...
مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، چھکوں کی سنچری بھی مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیملٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ انہوں نےانگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی 16 ویں نصف سنچری ہے، اس طرح وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس میچ میں انہوں نے چھکوں کی سنچری بھی مکمل کر لی، وہ کرس گیل کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں چھکوں کی سنچری بنائی۔ ان کے چھکوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے اور انہیں کرس گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے محض دو چھکے درکار ہیں۔ گیل 103 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔اس سے قبل مارٹن گپٹل نےآسٹریلیا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری داغنے کے ساتھ مجموعی طور پر 105 رنز بنائے تھے جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، اس دھواں دھار اننگز کے ساتھ گپٹل نے ہم وطن برینڈن میک کولم (2140 ) کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے 2188 رنز کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی سکورر بن گئے تھے۔ان کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 1956 رنز کیساتھ تیسرے، تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک 1821 رنز کے ساتھ پانچوں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -