10یا 5000 کی نہیں نواز شریف نے 300ارب کی کرپشن کی ہے:فواد چوہدری

10یا 5000 کی نہیں نواز شریف نے 300ارب کی کرپشن کی ہے:فواد چوہدری
10یا 5000 کی نہیں نواز شریف نے 300ارب کی کرپشن کی ہے:فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نوازشریف صحیح کہتے ہیں انہوں نے و اقعی10روپے کی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے سو،ہزار یاپانچ ہزار روپے کی کرپشن کی بلکہ انہوں نے 300ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شیخوپورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ300ارب کی کرپشن کے جواب کےلئے انہیں عدالت بلایاجاتاہے۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ پوچھتی رہی کہ16کمپنیوں میں اتنی رقم کہاں سے لے کرلگائی،اب یہی سوال احتساب عدالت ان سے پو چھ رہی ہے لیکن وہ عدالت میں جواب دینے کی بجائے  جلسے کرنے میں لگے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہآپ کےاوپرپاکستان کا خزانہ چوری کر کےباہرلےجانےکاسنگین الزام ہے،اگرجواب نہیں دےپائیں گےتوآپ کواڈیالہ جیل جاناہوگا،ان الزامات کاجواب آپ اورآپ کےبچوں کودینا ہے۔
خیال رہے نواز شریف کا شیخوپورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کو اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا ہوگی، جو ووٹ مسلم لیگ ن کے باکس میں نہیں جائے گا وہ عوام کے ووٹوں کے تقدس کے خلاف جائے گا،جلسے میں اپنے ہاتھ میں 10، 50، 100، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹ ہاتھ میں باری باری لہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ میں نے کبھی اتنے روپے کی رشوت لی ہومیں سیاست چھوڑ دوں گا۔