ن لیگ نے لودھراں الیکشن جیتا کیسے ؟ سنیے ایک عام شہر ی کا انکشاف

ن لیگ نے لودھراں الیکشن جیتا کیسے ؟ سنیے ایک عام شہر ی کا انکشاف
ن لیگ نے لودھراں الیکشن جیتا کیسے ؟ سنیے ایک عام شہر ی کا انکشاف

  

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد بلال خان ایڈووکیٹ نامی شہری نے کہا ہے کہ لودھراں کا سب سے بڑا کام لودھراں اور خانیوال روڈ ہے جو عمدہ طریقے سے بن رہا ہے اور اگلے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں میاں شہباز شریف اس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی اس ویڈیو میں ایک شہری جس نے اپنا تعارف محمد بلال خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ چیئرمین یونین کونسل نمبر 4 سے کر وایا ہے کا کہناتھا کہ میں پوری قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ لودھراں کے حلقہ این اے154 کے عوام نے جو فیصلہ کیا ہے وہ صرف اور صرف خدمت ، کام اور محنت کی وجہ سے کیا ہے جبکہ ایک طرف دولت اور پیسے کا غرور تھا ،دوسری طرف خدمت ، درویش صفت شہباز شریف کی شب و روز کی محنت تھی جس پر عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے ووٹ دیے اور جہانگیر ترین کو بدتر ین شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ جیت صرف اور صرف شہباز شریف کے 18،18گھنٹے اور ترقیاتی کام کا نتیجہ ہے، وزیراعلی پنجاب کے دور میں جو اربوں روپے کے بہاولپور میں ترقیاتی کام ہوئے چاہے سولنگ ہو، بائی پاس ہو ں،ہسپتال ہوں ،لودھراں ضلع کا جو سب سے بڑا کام ہے وہ لودھراں اور خانیوال روڈ ہے جو عمدہ طریقے سے بن رہا ہے اور اس کا افتتاح اگلے ماہ میاں شہباز شریف کرنے جا رہے ہیں ۔

شہری کا کہناتھا کہ اس روڈ پر آئے روز حادثات رونما ہوا کرتے تھے اور اس روڈ کو خونی روڈ کہا جاتا تھا لیکن اب اللہ کے فضل و کرم سے اس روڈ پر 100کلو میٹر کا طویل ترین سفر چند گھنٹوں میں طے کر لیا جائے گا ۔ اس سے قبل لوگ رحیم یار خان ، صادق آباد ،لودھراں سے بذریعہ ملتان لاہور پہنچا کرتے تھے لیکن اب لودھراں سے خانیوال روڈ سفر کریں گے ۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : علاقائی /پنجاب /لودھراں