مجھے کیوں غمال بنایا گیا؟ترکی سے رہائی پانیوالے جرمن صحافی کا سوال

مجھے کیوں غمال بنایا گیا؟ترکی سے رہائی پانیوالے جرمن صحافی کا سوال
مجھے کیوں غمال بنایا گیا؟ترکی سے رہائی پانیوالے جرمن صحافی کا سوال

  


برلن(این این آئی)ترک جیل سے آزادی کے بعد صحافی ڈینیز یوچیل نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد کے مشکور ہیں، جنہوں نے ان کی رہائی میں کسی بھی طرح سے کوئی کردار ادا کیا ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ مجھے ابھی تک یہ نہیں پتا کہ ایک برس قبل مجھے کیوں گرفتار کیا گیا تھا ؟یا یوں کہا جائے کہ مجھے کیوں یرغمال بنایا گیا تھا؟ اور میں یہ سمجھنے سے بھی قاصر ہوں کہ مجھے کیوں رہا کیا گیا؟واضح رہے کہ انہیں 14 فروری 2017 میں دہشت گرد تنظیم کی تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم اس دوران ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔ 

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...