یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،القاعدہ کے 2جنگجوہلاک

یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،القاعدہ کے 2جنگجوہلاک
یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،القاعدہ کے 2جنگجوہلاک

  


صنعاء(این این آئی)یمن کے وسطی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے2مشتبہ جہادی مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی سیکورٹی فورسز کے ایک سینئرعہدیدار نے بتایاکہ یمن کے وسطی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ جہادی مارے گئے ہیں، یمنی سکیورٹی افسر کا کہنا تھا امریکی ڈرون نے ان شدت پسندوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں سے القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر ابوحسین الثریا بھی تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...