کارکنوں کوانٹراپارٹی الیکشن ناکام بنانے پرمبارکباددیتاہوں:کنورنویدجمیل

کارکنوں کوانٹراپارٹی الیکشن ناکام بنانے پرمبارکباددیتاہوں:کنورنویدجمیل
کارکنوں کوانٹراپارٹی الیکشن ناکام بنانے پرمبارکباددیتاہوں:کنورنویدجمیل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کے رہنماکنورنویدجمیل کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کاووٹرزآج بھی بہادرآبادکیساتھ کھڑاہے کارکنوں کوانٹراپارٹی الیکشن ناکام بنانے پرمبارکباددیتاہوں۔

بہادر آباد عارضی مرکز کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہناتھا کہ فاروق ستارکوغیرآئینی اقدامات سے بازرہناچاہیے وہ ایسے اقدامات سے اپنی اورکارکنوں کی عزت کوخراب کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی غیرآئینی اقدامات کی مذمت کرتی ہے،ہم بہت عرصے سے فاروق ستارکوسمجھارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے کل بہادرآباد آنے کا پتاچلا غیرآئینی اقدامات کالعدم قراردےکرآئیں تو انہیں خوش آمدیدکریں گے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکوکلیئرکردیاتھاکہ ہمارامسئلہ سینیٹ الیکشن نہیںعام انتخابات سے پہلے صورتحال کلیئرہوجائےگی۔کنورنویدجمیل کہتے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرخالدمقبول صدیقی ہیں جبکہ فاروق ستارایم کیوایم ٹیسوری کے کنوینرہیں۔

خیال رہے ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے، کراچی اور حیدر آباد میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، کنوینر، سینئر ڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کا انتخاب ہو گا۔

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار نے انٹرا پارٹی الیکشن کو ریفرنڈم قرار دے دیا، کہتے ہیں تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کا حیدر آباد زون کو تحلیل کرنا غیرآئینی ہے، الیکشن کے بعد بھی بہادر آباد والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچانا چاہتا ہوں۔انہوں نے پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت کی صورت میں کل بہادر آباد جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی