انگلش کلب ویسٹ بروم کے4 فٹبالرز نے سپین میں ٹیکسی چرانے پر معافی مانگ لی

انگلش کلب ویسٹ بروم کے4 فٹبالرز نے سپین میں ٹیکسی چرانے پر معافی مانگ لی
انگلش کلب ویسٹ بروم کے4 فٹبالرز نے سپین میں ٹیکسی چرانے پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی این پی) انگلش کلب ویسٹ بروم کے4 فٹبالرز نے اسپین میں ٹیکسی چرانے پر معافی مانگ لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ بروم کے4 فٹبالرز جونی ایوانز، گاریتھ بیری، جیک لیورمور اور بوئیز مائیہل نے تسلیم کیا کہ انھوں نے ٹیم کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارسلونا سٹی سینٹر سے ٹیکسی چرائی۔اپنے بیان میں ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطی پر پشیمان اور ساتھیوں کو شرمندگی سے بچانے کیلئے سامنے آئے ہیں۔ ان کے اس بیان کا اب جج جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنائیں گے، پولیس نے تصدیق کی کہ ٹیکسی اس کے اصل مالک کو واپس مل گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -