عمران خان کی شادی کی تصدیق آج ہی نکاح ہوا ،جلد ولیمے کی تقریب بھی منعقد ہو گی:فواد چوہدری

عمران خان کی شادی کی تصدیق آج ہی نکاح ہوا ،جلد ولیمے کی تقریب بھی منعقد ہو ...
عمران خان کی شادی کی تصدیق آج ہی نکاح ہوا ،جلد ولیمے کی تقریب بھی منعقد ہو گی:فواد چوہدری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ولیمے کی تقریب بھی ہو گی جس میں اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’ سما نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نکاح ہو چکا ہے جبکہ رخصتی بھی آج ہی ہو گی ،تاہم انہوں نے اس بات سےمسلسل انکاری رہے کہ نکاح پہلے ہوا تھا ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نکاح اب سے کچھ دیر قبل لاہور میں ہوا جس میں عون چوہدری اور زلفی بخاری بطورگواہان شریک ہوئے جبکہ نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھر لاہور میں منعقد ہوئی۔فواد چوہدری نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا کہ نکاح کی تقریب میں عمران خان کی فیملی میں سے کوئی ممبر شریک ہوا کہ نہیں؟تاہم بشری بی بی کے خاندان کے افراد نکاح کی تقریب میں شامل تھے۔دوسری طرف نعیم الحق  کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشری بی بی کو شادی کا پیغام بھیجا ہوا تھا جس کے بعد آج نکاح کا فیصلہ ہوا اور دوپہر کو  نکاح کے لئے عمران خان اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوئے تھے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...