عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی سابقہ اہلیہ نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی سابقہ اہلیہ نے انہیں ...
عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی سابقہ اہلیہ نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک طرف تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کا باقاعدہ اعلان کر کے تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں تو دوسری جانب ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بھی بڑا اعلان کردیا ہے جسے جان کر عمران خان کو شد ید جھٹکا لگے گا ۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے پیغام دیا کہ طلاق دونوں کو ہوئی فرق یہ ہے کہ جمائما نے بر ا وقت آنے پر ملک سے باہر بیٹھ کر عمران خان کی عزت بچائی جبکہ ریحام خان نے عمران خان کے اچھے دن آنے سے روکنے کے لیے اس کی عزت تباہ کرنے کی کوشش کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان اچھے کردار کی عورتیں اپنے طلاق کے سرٹیفکیٹ کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال نہیں کرتی!۔اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ”تمہاری وجہ سے میں نے شادی کی تھی ،کتاب پڑھ لینا “۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے جس پر کام جاری ہے اور اس کتاب میں ان سے عمران خان کی شادی اور طلاق کا بھی ذکر ہو گا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کا اعلان کردیا ۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج شام کو لاہور میں نکاح کی تقریب ہوئی ۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ولیمہ بھی ہو گا اور اس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

مزید : قومی