عمرا ن خان کو شادی کی مبارکباد،کس عمر میں کونسا کام کرنا چاہیے اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے :طلال چوہدری

عمرا ن خان کو شادی کی مبارکباد،کس عمر میں کونسا کام کرنا چاہیے اس پر بھی غور ...
عمرا ن خان کو شادی کی مبارکباد،کس عمر میں کونسا کام کرنا چاہیے اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے :طلال چوہدری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی تیسری شادی پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کی یہ شادی کامیاب رہے تاہم انہیں ایک با ت کا خیال رکھنا چاہیے کہ کونسا کام کس عمرمیں کیا جانا چاہیے۔

نجی چینل ”جیو نیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا میں اکیلے ہی وہ شخص ہیں جو اچھاکام بھی برے طریقے سے کرتے ہیں ان کی شادی ہوچکی ہے انہیں اس کی تصدیق اسی وقت ہی کر دینی چاہیے تھی جب پہلے یہ خبر بریک ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے حصے میں صرف شادی کی شیراوانیاں ہی ہیں ،عمران خان تیسری شادی کی شیروانی پہن چکے جبکہ میاں نواز شریف تین بار وزیر اعظم کی شیروانی پہن چکے ہیں اور چوتھی باربھی وہ اس کی تیاریوں میں ہیں تاہم چاہتاہوں کہ عمران خان تیسری شادی کی شیروانی پر ہی اکتفا کرلیں ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...