محمد بن سلمان کی کرپشن کے خلاف مہم میں 100ارب ڈالرززائد جمع ہوئے

محمد بن سلمان کی کرپشن کے خلاف مہم میں 100ارب ڈالرززائد جمع ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے دور ے پر آئے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اسلامی مملکت میں 2017ء میں کرپشن کے خلاف مہم کے دور ان 100ارب ڈالرز سے زائد جمع ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ہی اسلامی مملکت میں 2017 میں کرپشن کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کا روح رواں سمجھا جاتا ہے جس کے دوران خزانے میں 100 ارب ڈالرز سے زائد جمع ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے پاس قانون کی ڈگری ہے جو انہوں نے ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے حاصل کی جبکہ وہ اپنے والد کیلئے کئی طرح کے مشیروں کے کردار ادا کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے پرآئے ہیں ۔
محمد بن سلمان