تربت،نامعلوم افراد کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گائرنگ ،4اہلکار شہید
کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، چار اہلکار شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تربت اور پنجگور کے درمیانی علاقے میں نا معلوم دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں چار ایف سی اہلکار جن میں عبدالرحمن،نصیب اللہ،نعمان اورحق نوازشہید ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے واقع پر پہنچے اورعلاقے کی ناکہ بندی کر کے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کما ل نے کہا کہ واقعہ پرامن بلوچستان اور صوبے کی ترقی کے خلاف سازش ہے واقع میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
چار اہلکار شہید