سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ،اسد عمر

سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ،اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے،دورے سے دو نو ں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔گزشتہ روزاپنے بیان میں سعودی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا سعودی ریفائنری کے قیام سے معیشت کو سہارا ملے گا، ریفائن تیل سے پاکستان میں ملنے سے امپورٹ بل میں واضح کمی آئے گی۔ ایک بڑی سعودی کمپنی متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کرنے جارہی ہے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ تاریخی ہے،دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا،سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔