مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو سمجھنا ہی بھارت کیلئے بہتر ہے،شہباز شریف

مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو سمجھنا ہی بھارت کیلئے بہتر ہے،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے لیکن حقائق کو جھوٹی کہانیوں کے ذریعے چھپایا نہیں جاسکتا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایک ارب کی آبادی والے ملک کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کا سمجھنا چاہئے اور آنکھوں سے پٹی اتار کر مسئلے کی سنگینی کو سمجھنا ہی بھارت کے لیے بہتر ہے۔
شہبازشریف