العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہو گی،اسلام آبادہائیکورٹ کا 2رکنی ڈویژن بنچ سماعت کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہو گی ، نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی بھی سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔نیب پراسیکیوٹر اور نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں دلائل دیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف اورنیب کونوٹسز جاری کررکھے ہیں ۔