مقبوضہ کشمیر حملہ: امریکی سفیر نے دفتر خارجہ کو اپنی حکومت کا ’اہم پیغام‘ پہنچا دیا

مقبوضہ کشمیر حملہ: امریکی سفیر نے دفتر خارجہ کو اپنی حکومت کا ’اہم پیغام‘ ...
مقبوضہ کشمیر حملہ: امریکی سفیر نے دفتر خارجہ کو اپنی حکومت کا ’اہم پیغام‘ پہنچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  امریکی ناظم الامور پال جونز نے پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کرکے انہیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دیا جانے والا ’ایک اہم پیغام‘ پہنچایا، یہ ملاقات بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہوئی، جس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو بڑھا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان رچرڈ سنیل سائر کا کہنا تھا کہ ’امریکی سفارت کار نے ملاقات کی تھی‘ لیکن انہوں نے اس ملاقات کے مندرجات واضح نہیں کیےتاہم اخبار کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں حملے کے بعد کی صورتحال سے متعلق پیغام پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 پیراملٹری اہلکاروں کی ہلاکت پر وائٹ ہاؤس نے پاکستان سے کہا تھا کہ ’وہ مبینہ طور پر اپنی زمین پر کام کرنے والے تمام دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور محفوظ پناہ گاہ فوری ختم کرے‘۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ان دہشت گرد گروہوں کا مقصد ’خطے میں افراتفری، تشدد اور دہشت پھیلانا‘ تھا۔وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ یہ حملہ بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون اور معاہدے کو فروغ دینے کے عزم کا تقویت دے گا۔

ادھر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ’ہم تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت اور محفوظ پناہ گاہوں کو مسترد کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر ذمہ داری سے عمل کریں‘۔