نوازشریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیر بہت ظلم و زیادتی ہو گی،شہبازشریف

نوازشریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیر بہت ظلم و زیادتی ہو گی،شہبازشریف
نوازشریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیر بہت ظلم و زیادتی ہو گی،شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہئے ان کا علاج بہتر نہیں ہو رہا،نوازشریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیربہت ظلم و زیادتی ہو گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئے ،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، لیگی رہنماﺅں نے اپنے رہنما کی آمد پر استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہئے ان کا علاج بہتر نہیں ہو رہا،نوازشریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیربہت ظلم و زیادتی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ کیس جھوٹا، یہ بات عدالت میں بھی کہی ہے،میری کمر میں تکلیف ہے جس کا علاج چل رہا ہے ۔