پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں دائر

پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں دائر
پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیل پاکستان آن لائن)پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردیں ، لاہور ہائیکورٹ کا بنچ کل درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خواجہ برادران کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتارکیا،نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ نیب تفتیش میں تعاون اورتمام ریکارڈفراہم کیا۔
عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ برادران کی پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمانت منظور کی جائے۔