سعودی ولی عہدکادورہ دونوں ممالک کی دوستی مزیدمضبوط کریگا،صدرمملکت کی سعودی شاہ سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت

سعودی ولی عہدکادورہ دونوں ممالک کی دوستی مزیدمضبوط کریگا،صدرمملکت کی سعودی ...
سعودی ولی عہدکادورہ دونوں ممالک کی دوستی مزیدمضبوط کریگا،صدرمملکت کی سعودی شاہ سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں، سعودی ولی عہدکادورہ دونوں ممالک کی دوستی مزیدمضبوط کریگا۔
ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ولی عہدکے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام میرے لئے اعزازہے،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں، سعودی ولی عہدکادورہ دونوں ممالک کی دوستی مزیدمضبوط کریگا۔
صدرمملکت نے سعودی شاہ سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دوستی مذہب اورثقافت پرمبنی ہے،سعودی عرب کی محبت پاکستانی عوام کے دلوں میں ہے،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں،پاک سعودی سپریم کونسل کاقیام انتہائی اہم ہے۔صدر مملکت نے خطاب کے آخر میں ”پاکستان سعودی عرب دوستی زندہ باد“کا نعرہ بھی لگایا