پاکستان سے جاتے جاتے محمد بن سلمان نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے دلوں کو باغ باغ کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل نور خان ایئر بیس پر مخترگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتاہوں،2030 تک پاکستان کو اہم معاشی قوت کے طور پر دیکھ رہا ہوں اور ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔
ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم آپ سے بہت پیار کر تی ہے ،پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے ، سوشل میڈیا پرآپ کے دورے کوبہت سراہا جارہا ہے، آپ کی طرف سے خود پاکستانی سفیر کہنااعزاز ہے ،پاکستانی افرادی قوت کیلئے آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں اورپاکستانی قیدیوں کی رہائی پرشکرگزارہوں۔
اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کا یقین ہے ، پاکستان کی قیادت بہت قابل ہے جو کہ ملک کو دراست راستے پر لے کر جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتاہوں ، پاکستان آ کر خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتاہوں ۔پاکستان کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ رہے ہیں اور اس کی ترقی میں ہم بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2030 تک پاکستان کو اہم معاشی قوت کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے راست میں پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں معاہدے شروعات ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے ولی عہد محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان میں الیکشن لڑیں میرے سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔