وہ آدمی جو ڈھائی ہزار بچوں کو جنم دینا چاہتا ہے

وہ آدمی جو ڈھائی ہزار بچوں کو جنم دینا چاہتا ہے
وہ آدمی جو ڈھائی ہزار بچوں کو جنم دینا چاہتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی ایک شخص زیادہ سے زیادہ کتنے بچوں کو جنم دے سکتا ہے؟ مگر آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ایک امریکی شہری ایسا ہے جو 2500بچے پیدا کرنا چاہتا ہے اور اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے ملکوں ملکوں سفر کر رہا ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ شخص ’جوئی ڈونر‘ کے نام سے معروف ہے جو چاہتا ہے کہ اس کے بچے دنیا کے ہر ملک میں ہوں، چنانچہ وہ مختلف ملکوں کا سفر کر رہا ہے اور جہاں جاتا ہے وہاں اولاد کی خواہش مند خواتین کو اپنے سپرمز عطیہ کرتا ہے۔
جوئی ڈونر ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ”مجھے امید ہے آسٹریلیا میں کم از کم 15خواتین کو سپرمز عطیہ کرکے جاﺅں گا۔“ رپورٹ کے مطابق جوئی ڈونر کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک 100بچوں کا باپ بن چکا ہے۔ اس کے بچوں کی مائیں بننے والی خواتین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تاہم ان کی زیادہ تعداد امریکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک جتنی خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا ان کی عمریں 20سے 40سال کے درمیان تھیں۔
درپورٹ کے مطابق جوئی ڈونر نطفہ نکال کر عطیہ کرنے کی بجائے خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے جس کی وجہ سے اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ اس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کا بچوں کو حاملہ کرنے کا طریقہ خطرناک ہے کیونکہ اس طرح وہ جنسی عمل سے پھیلنے والی بیماریوں کا خود بھی شکار ہو سکتا ہے اور خواتین کو بھی کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اولاد کی خواہش مند خواتین کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا پھر رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -