ولی عہد کے بعد 189 سعودی شاہی مہمان خصوصی طیارے سے کہاں روانہ ہوگئے؟ سعودی عرب نہیں گئے بلکہ ۔۔۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی روانگی کے بعد مزید سعودی مہمان بھی پاکستان سے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی شاہی مہمانوں کی پاکستان سے روانگی مکمل ہوگئی ہے۔ مزید 2 پروازوں سے 209 افراد نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کا 189 رکنی وفد خصوصی طیارے پر نئی دلی روانہ ہوگیا ہے جبکہ 20 رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ محمد بن سلمان اپنا دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں ۔ سعودی ولی عہد بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔
