شین واٹسن بڑے ’چور‘ نکلے، جان کر آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

شین واٹسن بڑے ’چور‘ نکلے، جان کر آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
شین واٹسن بڑے ’چور‘ نکلے، جان کر آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیان سے پاکستانیوں کے دل چرا لئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کے حوالے سے نیا ناظم آباد کراچی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھے جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیموں نے اس میں خصوصی شرکت کی اور سیزن فائیو سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد ہونا خوش آئند ہے اور اس کے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھلیں گی، سکواش اور ہاکی ہم کھو چکے ہیں اور اب صرف کرکٹ ہی رہ گئی تھی، پچھلے 10سال سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہوئی تھی اور اس حوالے سے کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کے شکرگزار ہیں۔

معروف بیٹسمین شین واٹسن نے کہا کہ دوسری مرتبہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہاں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، پی ایس ایل 4 میری زندگی کا بہترین ایونٹ تھا جبکہ پی ایس ایل5 میں بھی بہترین کھیل پیش کریں گے،کراچی کنگزکے ہیڈکوچ ڈین جونزودیگر نے بھی لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

مزید : کھیل