پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی شائقین کے دل جیت لئے

پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی شائقین کے دل جیت لئے
پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی شائقین کے دل جیت لئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے چائے کے ڈھابے پر مداحوں کیساتھ گپ شپ کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن سے قبل جہاں ٹیمیں کراچی میں تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں شہرقائد میں مداحوں کو بھی اپنے قومی ہیروز سے ملنے کا موقع مل رہا ہے اور بالخصوص پشاور زلمی کے کھلاڑی اپنے مداحوں کے دل جیتنے میں مصروف ہیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور فاسٹ باﺅلر حسن علی اچانک نیشنل سٹیڈیم کراچی کے پریکٹس ایریا کے قریب قائم چائے ڈھابے پر پہنچے اور وہاں بیٹھے مداحوں کے ساتھ گپ شپ لگائی اور ان کی خواہش پر کھانا بھی کھایا جبکہ مداحوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب سیلفیاں بنائیں۔

مزید : کھیل