سوشل میڈیاریگولیٹ ہوناچاہیے اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں:فواد چوہدری

سوشل میڈیاریگولیٹ ہوناچاہیے اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں:فواد چوہدری
سوشل میڈیاریگولیٹ ہوناچاہیے اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں:فواد چوہدری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ سوشل میڈیا کو بے لگام چھوڑدیں، سوشل میڈیاریگولیٹ ہوناچاہیے اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے پر عزت اور وقار کے حقوق کہاں گئے؟30، 30ہزارروپے میں سوشل میڈیا پر پیجز بنے ہوئے ہیں جب کہ گروپ بھی ہیں جنہیں پیسے دیں تووہ پورا دن تنقید کرتے ہیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیامیں کہیں بھی سوشل میڈیا ان ریگولیٹڈ نہیں ہے، اس پربحث نہیں ہونی چاہیے کہ سوشل میڈیا ان ریگولیٹ ہے، سوشل میڈیاکوریگولیٹ کرنا کوئی سیاسی حربہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق ہائیکورٹ تجاویز دے گا۔

مزید : قومی