فضل الرحمن دھرنا دھرنا کھیلنے سے گریز کریں،فیاض چوہان

فضل الرحمن دھرنا دھرنا کھیلنے سے گریز کریں،فیاض چوہان

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی ناکامی کی پیش گوئی100 فیصد درست ثابت ہوئی، مولانا فضل الرحمن دھرنے کے بعد اتحادیوں کی بے وفائی کا گلہ کرتے نظر آئیں گے مولانا کی سمجھ میں یہ بات بعد میں آئی کہ اتحادی مولانا کو صرف اپنے فائدے کے لئے استعمال کر رہے ہیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمن آئندہ دھرنا دھرنا کھیلنے سے گریز کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مینڈیٹ اور قوم کا اعتماد لے کر حکومت میں آئی ہے اورعوامی توقعات پورا کرنے کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے گی موجودہ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں کی بدولت ناکام اور مایوس سیاسی عناصر کے منفی عزائم ناکامی سے دوچارہوں گے اور حکومت عوامی خدمت کے مشن کو لے کر اپنی مدت عزت و وقار کے ساتھ مکمل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

مزید : صفحہ اول