ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ‘ 10پوائنٹس سربمہر

ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ‘ 10پوائنٹس سربمہر

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت،مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر10فوڈپوائنٹس کو سربمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر287,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ملتان کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائدالمیعاد اشیاء،ممنوعہ گٹکا کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پرملتان میں عبداللہ پان شاپ،بہاولپور میں ہارون پان شاپ جبکہ ڈی جی خان میں سجاد کریانہ سٹور کوسیل کردیا۔اسی طرح کھلے رنگوں،کیمیکلزکے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز اورلیبلنگ کی عدم موجودگی پرفاروق سویٹس،رحیم یارخان میں عابد سویٹس جبکہ لودھراں میں شنگریلا بیکرز سویٹس اینڈ جنرل سٹور کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں مظفر گڑھ میں کارروائیوں کے دوران چربی سے گھی اور آئل تیار کرنے،بائیوڈیزل کمپنی سے عدم معاہدے پر مزمل فیٹ رینڈرنگ یونٹ جبکہ مضر صحت گوشت کی فروخت، فوڈلائسنس نہ ہونے پر وقاص سلاٹر ہاؤس کو سیل کیا۔مظفر گڑھ کی ہی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیرقانونی طور پر سیل توڑنے،المدینہ ڈسپوزل ہاؤس کے گودام کو سربمہر کیا۔خانیوال میں ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت اور سیمپل فیل ہونے کی بناء پر اکمل مصالحہ جات یونٹ کو سیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر،لیہ اور ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 179,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور گردونواح میں غیر معیاری سٹوریج، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر 107,500کو جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائیاں، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی مصالحہ جات،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر