ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ

ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ
ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ

  



ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل پولیس موبائل پر بم دھماکے میں ایک ہیڈکانسٹیبل شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں کو پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پہنچایا جارہا تھا کہ دھماکے میں ایک ہیڈکانسٹیبل شہیدجبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کاکہناہے کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان /اہم خبریں