بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کے احکامات لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کے احکامات لاہورہائیکورٹ میں ...
بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کے احکامات لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طلبی کے احکامات لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طلبی کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کے احکامات کو کالعدم قراردیاجائے ۔یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج طلب کررکھا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور