سندھ ہائیکورٹ،بچے کو تاوان کیلئے اغواکرنے والے عمر قید کے ملزموں کی بری کرنے سے متعلق اپیل مسترد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ساڑھے 3 سال کے بچے کو تاوان کیلئے اغواکرنے والے عمر قید کے ملزموں کی بری کرنے سے متعلق اپیل مستردکردی،عدالت نے ملزموں کی اپیل جزوی منظورکرکے سزا7سال کردی،عدالت نے آبزرویشن دی ہیں کہ مقدمہ تاوان نہیں صرف اغوا کابنتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 3 سال کے بچے کو تاوان کیلئے اغوا کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزاپانے والے ملزموں کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے عمر قید کے ملزموں کی بری کرنے سے متعلق اپیل مستردکردی،عدالت نے ملزموں کی اپیل جزوی منظورکرکے سزا7سال کردی، عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ مقدمہ تاوان نہیں صرف اغوا کابنتا ہے ۔