مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں

مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں
مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق عمر شریف کو ان کی بیٹی کے انتقال کا نہیں بتایا گیا ہے، انہیں صرف یہ بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔عمر شریف کی بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

مزید : قومی