اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت، قائد اعظم کے بارے میں کیا کہا؟ جانئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت، قائد اعظم کے بارے ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت، قائد اعظم کے بارے میں کیا کہا؟ جانئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن بھی بانی پاکستان کے اصولوں پر مبنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتونیو گوئتریس نے لمز یونیورسٹی میں طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں نوجوان کااقوام متحدہ میں کردار اہم ہوگا۔ ان کی خواہش ہے کہ نوجوان آگے آکر دنیا کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے کہا نوجوان ہمیشہ مثبت انقلاب لاتے ہیں۔ ہم ایک جدید دنیا میں رہتے ہیں جہاں کئی چیلنجز بھی ہیں۔ جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ان مسائل پر قابو پانا ہوگا۔مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نصاب میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہااداروں کے درمیان ڈائیلاگز ہونا بہت ضروری ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل نے بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور کہا اقوام متحدہ کے امن مشن بھی بانی پاکستان کے اصولوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جگہ امن کا مطلب ہر جگہ امن ہے۔

پاکستانیوں کی دنیا میں امن کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے انتونیو نے کہا کہ یو این کے جھنڈے تلے ایک سو ستاون پاکستانی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے جانیں قربان کیں۔ محفوظ اور پر امن دنیا کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔پاکستانیو ں کی صلاحیت اور قابلیت کا خود مشاہدہ کیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی