لاہورہائیکورٹ نے بچہ بازیابی کیس نمٹا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے بچہ بازیابی کیس نمٹا دیا،پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بچہ بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،بچہ بازیاب نہ کروانے پر عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیاتھا،جسٹس طارق عباسی نے درخواست پر سماعت کی،پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کردیا ،پولیس نے بتایاکہ بچے کو راجن پور میں کچے کے علاقے سے بازیاب کرایاگیا،باپ پولیس کے ڈر سے بچے کو لے کر روپوش ہوگیاتھا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بچے کا والدکہاں ہے ؟پولیس نے کہاکہ اس پر ایف آئی آر درج ہے وہ جیل میں ہے ،لاہورہائیکورٹ نے بچہ بازیاب ہونے پر کیس نمٹا دیا۔