نیب نے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب میاں جاوید لطیف کیخلاف انکوائری کررہاہے ، سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے فیصلے کوکالعدم قراردے ،لاہورہائیکورٹ نے میاں جاوید لطیف کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایاتھا، ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے نیب لاہور جاوید لطیف کو گرفتار نہیں کرسکا ۔