الیکٹرک گاڑی ٹیسلا نے دو خاندانوں کی جان بچا لی لیکن کیسے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چارجنگ سے چلنے والی الیکٹرک گاڑی ”ٹیسلا “ کی خود کار بریک نے بروقت کام کرتے ہوئے دو خاندانوں کی جانوں کو بچا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اس وقت طوفان ” ڈینس “ کی زد میں جس کے باعث ہر طر ف سڑکیں دریاﺅں کا منظر پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہے ، ایسی صورتحال میں ” سٹر منسٹر مارشل “ گاﺅں میں ایک درخت گاڑی پر آن گرا تاہم خود کار بریک نے بر وقت کام کرتے ہوئے گاڑی کو روک دیا جس کے باعث درخت گاڑی کی چھت پر نہیں بلکہ بونٹ پر گرِاا وریوں دو خاندانوں کی جان بچ گئی ۔
یہ واقع 15 فروری کو سٹر مسٹر مارشل نامی گاﺅں کے قریب سڑک پر اس وقت پیش آیا جب انگلینڈکے علاقے ایسکس سے فنانشنل کنسلٹنٹ لارنس سینڈرسن اپنی 86 ہزار پاﺅنڈ مالیت کی گاڑی پر سفر کرتے ہوئے ” ڈرو سیٹ “ سے گزر ہے تھے کہ اس دوران چار سو سال پرانا درخت طوفان کے باعث زمین پر آن گرا تاہم گاڑی کی خود کار بریک نے ٹیسلا کو روک دیا جس کے باعث درخت گاڑی کی چھت کی بجائے بونٹ پر گرا ۔ سینڈرسن کا کہنا تھا کہ اگر گاڑی میں خود کار بریک نظام نہ ہوتا تو آج وہ اور اس کی فیملی زندہ نہ ہو تی ۔
لارنس کے ساتھ گاڑی میں دوسری نشت پر ان کی اہلیہ موجود تھیں جبکہ پیچھے ان کے بیٹے12 سالہ میکس ،9 سالہ اسبیلااور 3 سالہ ریکس موجود تھے ۔فیملی اپنے بچوں کے ہمراہ ڈرو سیٹ میں چھٹیاں منانے کیلئے گئی تھی ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسری سمت سے آنے والی گاڑی بھی ٹیسلا ہی تھی اور اس گاڑی میں سوار فیملی بھی محفوظ رہے ہے ۔دونوں گاڑیوں میں موجود افراد کو قریب ہی واقعہ ایک گھر میں لے جایا گیا جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیاءفراہم کی گئیں ۔ٹیسلا کی دونوں سمتوں سے آنے والی گاڑیاں A31 ماڈل کی تھیں ۔