الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر مثبت پیشرفت قابل تحسین ہے ،رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے کر کمی سے آگاہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حلقہ بندیو ںکے نوٹیفکیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات سے تعلق رپورٹ جمع کرادی، سیکرٹری بلدیات کے پی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے بلدیاتی انتخابات کی ٹائم لائن منظورکرالی ہے ،13 اضلاع میں تمام انتظامات مکمل ہیں ۔
رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ 12 اضلاع میں تیاری اب بھی نہ مکمل ہے،سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے قواعدکابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دیئے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات پر مثبت پیشرفت قابل تحسین ہے ،رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے کر کمی سے آگاہ کریں گے ۔