کبڈی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان سے واپس جانے والی بھارتی کبڈی ٹیم کے کوچ اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

کبڈی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان سے واپس جانے والی بھارتی کبڈی ٹیم کے کوچ اپنی ...

  



لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے بعدبھارتی ٹیم گزشتہ روزواہگہ بارڈرکے راستے واپس لوٹ گئی،پیرکے روز 34بھارتی کھلاڑی واپس گئے ہیں۔واہگہ سرحدعبورکرتے ہی بھارتی میڈیا نے کبڈی ٹیم کو گھیر لیا۔ بھارتی کبڈی ٹیم کے کوچ اورپرموٹردویندرسنگھ باجوہ نے کہا کہ وہ قانونی طورپرپاکستان گئے تھے۔ ان کے پاکستان جا نے پر اگرکوئی اعتراض تھا تو جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔

دویندرسنگھ باجوہ نے کہا بھارتی پنجاب، ہریانہ اوردوسری ریاستوں سے چار،پانچ کبڈی فیڈریشنوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پاکستان گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ کا ان کی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں تھا تمام کھلاڑی بابا گورونانک دیوجی کے جنم دن کے حوالے سے منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ میں انفرادی طورپرشریک ہوئے ہیں۔

مزید : کھیل