چودھری شوگرملز اور منی لانڈرنگ کیس میں نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور

چودھری شوگرملز اور منی لانڈرنگ کیس میں نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ...
چودھری شوگرملز اور منی لانڈرنگ کیس میں نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز اورمنی لانڈرنگ کیس میں نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے یوسف عباس کو ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیدیااور ملزم یوسف عباس کو 10 ،10 ملین کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظورکرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ملزم یوسف عباس کی ایک ایک کروڑ کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور