مزید ڈیڑھ ہزا رافراد میں کرونا وائرس کی تصدیق لیکن گزشتہ روز تک کتنے افراد صحت یاب ہوچکے ہیں؟ تفصیلات جان کر آپ بھی شکر ادا کریں گے

مزید ڈیڑھ ہزا رافراد میں کرونا وائرس کی تصدیق لیکن گزشتہ روز تک کتنے افراد ...
مزید ڈیڑھ ہزا رافراد میں کرونا وائرس کی تصدیق لیکن گزشتہ روز تک کتنے افراد صحت یاب ہوچکے ہیں؟ تفصیلات جان کر آپ بھی شکر ادا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شنہوا)چین کے صوبے ہوبے سے باہر کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں مسلسل14ویں روز کمی دیکھی گئی تاہم ہوبے میں مزید1807افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، گزشتہ روز تک 12ہزار552مریض صحت یابی پر ہسپتالوں سے فارغ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین میں روزانہ کی بنیاد پر نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں کمی ہو رہی ہے جبکہ منگل کے روز قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ وبائی مرض کے مرکزی صوبہ ہوبے سے باہر نوول کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل 14ویں روز کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کو ہوبے سے باہر کرونا وائرس کے کل 79نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 3فروری سے اب تک مسلسل 14ویں روز کمی آرہی ہے ۔3فروری کو ہوبے سے باہر مجموعی طور پر 890نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔

کمیشن نے کہا کہ انہیں پیر کو 31صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ کے پیداواری اور تعمیراتی کورپس سے وبائی مرض کے 1886 نئے مصدقہ کیسز موصول ہوئے جن میں ہوبے کے 1807کیسز بھی شامل ہے ۔ادھر وبا کے مرکز صوبہ ہوبے میں پیر کے روز 1ہزار 807نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبائی صحت کمیشن نے منگل کے روز بتا یا کہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد59ہزار989جبکہ صوبہ کے دارالحکومت ووہان میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 42ہزار 7 سو 52 ہوگئی ہے۔صوبہ میں سوموار کے روز 1 ہزارسات سو ایک مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جس کے بعد صوبہ ہوبے میں ہسپتالوں سے فارغ کئے گئے کل مریضوں کی تعداد 12 ہزار 5 سو 52 ہو گئی ہے۔