ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ،وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی کی ہدایت کردی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبرآگئی

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ،وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ...
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ،وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی کی ہدایت کردی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبرآگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اچھی خبر یہ ہے کہ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس فیصد تک کمی کا حکم دیاہے۔

سما ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قانونی حدودسے زائد غذائی اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیاہے جس کے بعداب قانونی حد سے زیادہ اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کر کے زائدپیسہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔کسی بھی بڑے یا چھوٹے ذخیرہ اندوز کو نہیں چھوڑ اجائے گا۔غریب آدمی کے کھانے پینے کی کسی بھی چیز کا ذخیرہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاغریب عوام کا مفاد ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجائے ۔تعلیم سے متعلق معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی