پروٹیز کی معذرت کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان کی امیدیں باندھ لیں

پروٹیز کی معذرت کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان کی امیدیں باندھ ...
پروٹیز کی معذرت کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان کی امیدیں باندھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پروٹیز کی معذرت کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان کی امیدیں باندھ لیں اور پی سی بی آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کا منتظر ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان

نے کہا کہ ہم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر میں بتدریج آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ہم اگلے سال جنوری میں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کیلیے پرامید ہیں،مقابلے مختلف وینیوز پر شیڈول کیے جائیں گے۔ایک سوال پر وسیم خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے باہمی کرکٹ کے امکانات نظر نہیں آتے تاہم مستقبل میں بہتری کی امید کر سکتے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام روایتی حریفوں کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس پر اب کسی کا استحقاق نہیں رہا، کوئی بھی میزبانی چاہتا ہے تو اسے اپنے وسائل کو دیکھنا ہوگا،ہمارے پاس بھی آپشنز ہیں جن پر آگے چل کر غور کریں گے۔

مزید :

کھیل -