جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ ہائوں پر دہکتے ہوئے انگارے رکھ دیے

جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ ہائوں پر دہکتے ہوئے انگارے رکھ دیے
جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ ہائوں پر دہکتے ہوئے انگارے رکھ دیے

  



منچن آباد(آئی ا ین پی ) جعلی پیرنے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پائوں پر انگارے رکھ دیے، جعلی پیرخادم شاہ کےخلاف تھانہ میکلوڈگنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی

علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے جہالت کی انتہا کردی، خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پاں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ، جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔خاتون کے چیخو پکار پر رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا اور تشوش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر جن نکالنے کیلئے 20ہزار روپے بھی لے چکا ہے۔منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نےگرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفشیش جاری ہے۔

مزید : جرم و انصاف