شادی میں جانے والی خاتون کو ڈاکوﺅں نے روک لیا، نقدی کے ساتھ عزت بھی لوٹ لی

شادی میں جانے والی خاتون کو ڈاکوﺅں نے روک لیا، نقدی کے ساتھ عزت بھی لوٹ لی
شادی میں جانے والی خاتون کو ڈاکوﺅں نے روک لیا، نقدی کے ساتھ عزت بھی لوٹ لی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روات کے علاقے میں شادی پر جانے والی 2 خواتین کے ساتھ ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کرنے کے بعد ایک کو زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی سہیلی اور ڈرائیور کے ہمراہ چک بیلی ایک شادی میں شرکت کیلئے جارہی تھی ، راستے میں کار سوار 3 مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی زبردستی رکوالی اور اسلحے کے زور پر 2 افراد ان کی گاڑی میں سوار ہوگئے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ڈاکوﺅں نے ڈرائیور کو کار ویرانے میں لے جانے کاکہا جس کے بعد انہوں نے ہمارے ساتھ لوٹ مار کی، ڈاکوﺅں نے خاتون سے 80 ہزار اور ڈرائیور سے 5 ہزار روپے چھین لیے جس کے بعد ایک ڈاکو نے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ باقی ڈاکوﺅں نے دوسری خاتون اور ڈرائیور کو پکڑے رکھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں نے انہیں ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی اور فرار ہوگئے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی