مدرسے سے واپس جانے والے 9 سالہ بچے کو 7 آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا

مدرسے سے واپس جانے والے 9 سالہ بچے کو 7 آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا
مدرسے سے واپس جانے والے 9 سالہ بچے کو 7 آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا

  



بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آوارہ کتوں کے حملے سے زخمی ہونے والا 9 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

راما پھاٹک کے علاقے میں 9 سالہ شعیب مدرسے سے گھر واپس جارہا تھا کہ اسی دوران اس پر 7 آوارہ کتوں نے حملہ کردیا۔ آوارہ کتوں نے ننھے بچے کو بری طرح بھنبھوڑ کرشدید زخمی کردیا۔ شعیب کو منگل کے روز انتہائی تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کتوں کے حملے میں ننھے شعیب کی گردن کی رگیں متاثر ہوئی تھیں جس کے باعث اس کی جان نہیں بچائی جاسکی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /بہاول پور